• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ںیوزی لینڈ میں چینی کتب اور پینٹنگز کی نمائشتازترین

September 15, 2022

ولنگٹن(شِنہوا)نیوزی لینڈ کے وائیپا میں چائنہ تھیم بک ایگزبیشن میں چین کی 2 ہزار سے زائد کتابیں ، چینی اور نیوزی لینڈ کے بچوں کی بنائی گئی 200 سے زائد پینٹنگز بھی شامل کی گئی ہیں ۔جن سے نیوزی لینڈ میں کتابوں اور پینٹنگز کے شوقین افراد  محظوظ ہو رہے ہیں۔

چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونےوالی سرگرمیوں کے سلسلے میں سے ایک   کتابوں کی نمائش  میں چین کے 40 شہروں سے جمع کردہ 217 سے زائد فن پاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے، یہ نمائش ثقافتی طور پر ایک بہتر بین الاقوامی برادری کی یوتھ آرٹ نمائش سے ہم آہنگ ہے۔

نیوزی لینڈ کلچر اینڈ آرٹس فاؤنڈیشن کے چیئر آرگنائزر جیکسن راؤ نے جمعرات کے روز بتایا کہ اس میں نیوزی لینڈ میں مقیم فن کاروں کی 15 پینٹنگز بھی رکھی گئی ہیں ۔ تمام فن پارے بچوں نے بنائے ہیں۔

کتب کی نمائش کے کیوریٹر اور پرائم میڈیا نیوزی لینڈ کے صدر داندی وانگ نے کہا کہ اس نمائش میں سیاسی تھیوری، طبی معلومات سے لے کر چینی روایتی ثقافتی طریقوں کے موضوعات پر مشتمل انگریزی زبان کی 2 ہزار سے زائد کتابیں بھی شامل ہیں۔