بیجنگ(شِنہوا) چین میں یورپی یونین ایوان تجارت کے صدر جینز اسکیلنڈ نے کہا ہے کہ یورپی کمپنیاں چین کو خیرباد کہنے کی دوڑ میں شامل نہیں اور ہمارے زیادہ تر رکن ادارے چینی مارکیٹ سے وابستگی رکھنے کے بارے میں پرعزم ہیں۔
شِنہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ سست عالمی اقتصادی ترقی، کمزور طلب اور غیرمستحکم جغرافیائی سیاسی ماحول کے سبب کچھ ادارے سپلائی چینز کو مختلف خطوط پر استوار کرنے پر غور کررہے ہیں تاہم چین سے باہر سرگرمیوں کی منتقلی ایک معمول کی بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی مارکیٹ مستحکم، امکانات سے بھرپور اور قابل بھروسہ ہے۔
انہوں نے کہ چین عالمی ویلیو چینز کا ایک لازمی حصہ ہے اس لئے اگر آپ چین میں موجود نہیں ہیں تو آپ بنیادی طور پر ایک اہم عالمی موجودگی سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین یورپی کاروبار کی ایک اہم منڈی ہے اس لئے یقینی طور پر یہاں موجودگی ضروری ہے۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ غیر ملکی کاروبار کو راغب کرنے کے لئے چین کو منفرد حیثیت حاصل ہے اور چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے جس کے پاس ایک بڑی منڈی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار اور تکنیکی فوائد موجود ہیں۔
ایسکلنڈ کی رائے میں چین اعلی صلاحیت کے ساتھ ایک مسابقتی مارکیٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کہتے آئے ہیں کہ چین یورپی اداروں کے لئے ایک فٹنس سینٹر کی مانند ہے کیونکہ آپ کا تکنیکی اعتبار سے بہتر چینی اداروں کے ساتھ مقابلہ ہے اور مارکیٹ کو اپنی بہترین اور جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لئے واقعی سخت محنت کی ضرورت ہے۔
ایسکلنڈ نے کہا کہ چینی اداروں کے پاس اختراع کی اعلیٰ صلاحیت موجود ہے وہ نئی صنعتوں کو ترقی دینے اور صنعتی رہنمائی کے لئے سخت محنت کررہی ہیں۔ ماحول دوست ٹیکنالوجی ایک ایسا شعبہ ہے جس میں چین کے پاس آگے بڑھنے کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔