نیویارک (شِنہوا) چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور یورپ وسیع تر مشترکہ مفادات کے حامل ہیں اور انہیں باہمی مفید اور باہمی تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ کھلے پن اور تعاون کی حمایت کرنی چاہئے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر یونانی وزیر خارجہ جارج گیراپیٹریٹس سے ملاقات میں کہی۔
وانگ نے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین اسٹریٹجک خودمختاری برقرار رکھتے ہوئے اقتصادی و تجارتی امور کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کرے گی۔
چینی وزیرخارجہ وانگ نے دوطرفہ تعلقات سے متعلق نے یونان اور چین پر زور دیا کہ وہ اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری گہرا کرنے کے لئے تہذیبی تبادلے اور عملی تعاون جیسے دو بڑے تعلقات کو مستحکم کریں۔
اس ملاقات میں یونانی وزیر نے ایک چین اصول پر عملدرآمد ، یورپ چین تعاون کی حمایت اور آزاد تجارت کے عزم کا اعادہ کیا۔