• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

یورپی یونین رہنماوں کا یونین کے اعلیٰ عہدوں پر تعینانیوں پر اتفاقتازترین

June 28, 2024

برسلز(شِنہوا)یو رپین کونسل کے سربراہ اجلاس میں جرمنی کی ارسلا وون ڈیر لین کو یورپی کمیشن کی دوسری مدت کی صدارت کیلئے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔

یوپین کونسل کے صدر چارلس مائیکل نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اس نامزدگی کی تصدیق کی ہے۔

ارسلا وون ڈیر لین کی نامزدگی کیساتھ یورپی رہنما وں نے پر تگال کے سابق وزیر اعظم انتونیو کوسٹا کو یورپین کونسل کا صدر منتخب کرنے اور ایستونیا کی وزیر اعظم کجا کالاس کو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کا چیف نامزد کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔