یورپی یونین کی کونسل کی سویڈش پریزیڈنسی نے ٹویٹر پربیان میں کہا کہ پیکج میں دوہری استعمال کی اشیاء اور ٹیکنالوجیز کے حوالے سے سخت برآمدی پابندیاں شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پیکج میں ان افراد اور اداروں کے خلاف محدود اقدامات بھی شامل ہیں جنہوں نے یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کی حمایت کی اور روس کو فوجی آپریشن میں استعمال کرنے کے لیے ڈرون فراہم کیے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک نے یوکرین کی حمایت کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ سخت اور دور رس پابندیاں عائد کی ہیں۔