• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یورپ کو نظریاتی اور گروہی تصادم کی مخالفت کرنی چاہیے:چینی وزیر خارجہتازترین

May 14, 2023

اوسلو (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ چین اور یورپ کو مشترکہ طور پر نظریاتی اور گروہی تصادم کی مخالفت اور مزاحمت کرتے ہوئے عالمی امن اور ترقی میں مزید استحکام، یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔

چھن نے ان خیالات کا اظہار اپنی نارویجن ہم منصب اینیکن ہیٹ فیلڈ سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے چین نے ہمیشہ ناروے اور یورپ کو تعاون پر مبنی اپنا شراکت دار سمجھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور ناروے کے تعلقات نے پیش رفت میں اچھی رفتار کو برقرار رکھا ہے اور یہ کہ چین عملے کے تبادلوں کو مضبوط بنانے، تعاون کے امکانات کو تلاش کرنے، ماحول دوست ترقی کو فروغ اور ناروے کے ساتھ کثیر جہتی تعاون کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

چھن گانگ نے مزید کہا کہ چین اعلیٰ سطح پر کھلے پن پر قائم رہتے ہوئے پوری دنیا کے کاروباری اداروں کے لیے سرمایہ کاری کا سازگار ماحول فراہم کرے گا اور ناروے کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔

چھن نے کہا کہ اگلے سال چین اور ناروے کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندی پر لے جانا چاہیے، دو طرفہ تعاون کو فروغ اور مزید نتیجہ خیز نتائج برآمد کرنا چاہیے۔