• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یورپ کے ساتھ کاروبار میں سہولت کے لئے چین کا ویزا فری سفری اقدامتازترین

January 31, 2024

بارسلونا (شِنہوا) چائنہ یورپ کنسلٹنٹس کے ہسپانوی سی ای او نے کہا ہے کہ چین کا ویزا فری سفری اقدام یورپ سے کاروبار کو سہل بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

شِںہوا کے ایک انٹرویو میں مارین اوریولس نے نومبر میں چین کے اس فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری افراد سفر کے دوران خاص طور پر لچک کی ضرورت ہوتی ہے یہ اقدام بہتری کے لئے ایک بڑی تبدیلی ہے۔

بارسلونا میں مقیم اوریولس  گزشتہ 20 برس سے چین میں کاروبا کر رہے ہیں۔ انہوں نے رواں ماہ کے اوائل میں نئی ویزا فری خدمت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صوبے گوانگ ڈونگ کا سفر کرتے ہوئے شین ژین اور گوانگ ژو کا دورہ اور اس تجربے کو اطمینان بخش قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ چین جاتے ہیں تو مثلاً شین ژین ایئرپورٹ پر آپ کو پاسپورٹ کنٹرول سے گزرنا پڑتا ہے لیکن اب آپ زیادہ تیزی سے گزرجاتے ہیں کیونکہ اب آپ کو ویزا دکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

یکم دسمبر سے شروع ہونے والی یہ آزمائش 30 نومبر تک جاری رہے گی جس کے دوران 7 ممالک اسپین، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، ملائیشیا اور سوئٹزرلینڈ کا پاسپورٹ رکھنے والے بغیر ویزہ چین میں 15 روز قیام کرسکتے ہیں۔