• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یونیورسٹی گیمز کے شاندار انعقاد پرچھنگ دوکا شکریہ:ایف آئی ایس یوعہدیدارتازترین

August 08, 2023

چھنگ دو(شِنہوا) انٹرنیشنل یونیورسٹی اسپورٹس (ایف آئی ایس یو)کے قائم مقام صدر لیونز ایڈرنے چھنگ دویونیورسٹی گیمز کے شاندار انعقاد اوربہترین سہولیات کی تیاری پر چینی حکام کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہاں مہمان نواز لوگ اوربہترین رضاکارموجودتھے۔

انہوں نے کہا کہ تمام خدمات بہترین اور شاندارتھیں،ہم انتہائی شکرگزار ہیں۔

 

چھنگ دویونیورسٹی گیمز میں ٹینس کے مردوں کے سنگل مقابلوں کے گولڈ میڈلسٹ سوئٹزرلینڈ کے ایچ وون ڈیر شولن برگ(بائیں سے دوسرے)،سلور میڈلسٹ تھائی لینڈ کے کسیدت سیمرج(بائیں سے پہلے)کانسی کا تمغہ جیتنے والے جنوبی کوریا کے جانگ یون سیوک وکٹری سٹینڈ پر کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

ایڈر نے کہاکہ گزشتہ 10 دنوں کے دوران، 113 ممالک اور خطوں کے تقریباً 6ہزار500 کھلاڑیوں نے یونیورسٹی گیمز میں حصہ لیا، جس سے دیرپا یادیں قائم ہوئی ہیں۔ کھلاڑیوں نے انتہائی  پیشہ ورانہ طریقے سے مقابلوں میں حصہ لیا اور مختلف ثقافتوں کی گہری سمجھ بوجھ  حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا،اور یہی ایف آئی ایس یوکا جاود ہے۔

چھنگ دو یونیورسیڈ ولیج میں ثقافتی تقریبات اور شہر کے دورے نے قائم مقام صدر کے لیے دیرپا یادیں چھوڑی ہیں،اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ چھنگ دو ایک جدید شہر ہے جس کی گہری تاریخی جڑیں ہیں۔ چھنگ دو نے واقعی تمام خوابوں کو سچ کر دکھایا ہے۔

 

چھنگ دویونیورسٹی گیمز میں اسپین کے دستے میں شامل جوآن میگوئیل گومز شیٖو پپٹ کھیلنے کا طریقہ سیکھ رہی ہیں۔(شِنہوا)

منگل کی رات کو ہونے والی اختتامی تقریب کے ساتھ، ایف آئی ایس یوکے سیکرٹری جنرل-سی ای او ایرک سینٹرونڈ نے اپنے اس یقین کا اظہار کیا کہ چھنگ دو نے مستقبل کی یونیورسٹی گیمز کے لیے ایک معیار قائم کیا ہے۔