لاس اینجلس(شِنہوا) امریکہ کے شہرلاس اینجلس میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں تیسرا کیمپ قائم کرنے کے بعدفلسطین کے حامی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
یونیورسٹی طلباء کے اخبار ڈیلی بروئن کے مطابق مظاہرین نے بدھ کو یونیورسٹی کے ڈکسن پلازہ کے مغربی سرے پر خیمے اور رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے خون آلود پٹیوں میں لپٹے انسانی پتلے لےکر کیمپس میں مارچ کیا اور اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کے نام لے کر نعرے لگائے کہ ہم اپنے تمام شہداء کو عزت دیں گے۔