• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ،100 سے زیادہ مظاہرین گرفتارتازترین

April 30, 2024

ہیوسٹن(شِنہوا) امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں یونیورسٹی آف ٹیکساس( یو ٹی) کے کیمپس میں پولیس اور فلسطین کے حامی مظاہرین کے درمیان تصادم کے دوران 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

 ٹریوس کاؤنٹی کے حکام کے حوالے سے مقامی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتارافراد کے خلاف گرفتاریوں میں مزاحمت اور حملہ کرنے کے الزامات شامل ہوسکتے ہیں۔

مظاہرین میں شامل ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِںہوا کو بتایا  کہ دو لوگوں کو پرتشدد طریقےسے گرفتارکیاگیا۔

ایک اورعینی شاہد نے بتایا کہ احتجاج کے دوران کم از کم تین افراد پانی کی کمی سے بے ہوش ہوگئے جنہیں  اسپتال منتقل کیا گیا۔  یونیورسٹی میں "تنوع، مساوات اور شمولیت" کےعنوان سے ایک تقریب کے انعقاد کی اجازت نہ ملنے کے خلاف ریلی میں غزہ میں جنگ مخالفین شامل ہوگئے۔ درجنوں مظاہرین نے  "آزاد فلسطین" کے نعرے لگاتے ہوئے کیمپس کے ساؤتھ مال پارک میں فولڈ ایبل ٹیبل، ٹینٹ اور دیگر رکاوٹوں کا استعمال کرتے ہوئے کیمپ لگانے کی کوشش کی۔

ریلی کے آغاز کے کچھ دیر بعد، یو ٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پرلوگوں کو منتشر ہونے کا حکم جاری کیا۔

مقامی وقت کے مطابق دوپہرڈیڑھ بجے کے قریب  پولیس فورس نے  لوگوں کو علاقے سے نکالنے کے لیے کارروائی شروع کی ۔ پولیس نے مبینہ طور پر ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے مرچوں کا اسپرے بھی کیا۔