• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یوکرینی فوج کی نیوکلیئرپاورپلانٹ کی اہم عمارت پر گولہ باریتازترین

March 14, 2024

ماسکو(شِنہوا) یوکرین کی فوج نے روس کے زیرکنٹرول زاپوریزہیا نیوکلیئرپاورپلانٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ایک اہم سہولت پرگولہ باری کی جس میں دھماکہ خیز مواد ایندھن ذخیرہ کرنے کے مقام سے پانچ میٹر دور تک گرا۔

پلانٹ کی پریس سروس نے جمعرات کوٹیلیگرام پر بتایا کہ  اسٹیشن کے اہم انفراسٹرکچر پر گولہ باری کی گئی،پلانٹ کی حدود کے اندر باڑ کے علاقے میں ڈیزل ایندھن کے ٹینک کے قریب دھماکہ خیز ڈیوائس گرائی گئی۔ دھماکہ خیز مواد کے ٹینکوں سے ٹکرانے کی صورت میں سنگین نتائج نکل سکتے تھے۔

  پلانٹ کے ڈائریکٹر یوری چرنیچک نے کہا کہ گولہ باری سے آلات اور اہلکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور یہ کہ ماہرین بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو مطلع کریں گے۔