• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

یوکرین تنازع کے فریقین تحمل اور برادشت کا مظاہرہ کریں،چینتازترین

July 10, 2024

اقوام متحدہ(شِہنوا)اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے  یوکرین تنازع کے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کریں، بین الاقوامی انسانی قوانین کی مؤثر طریقے سے تعمیل کریں، شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے پر حملوں سے گریز کریں۔

یوکرین کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ میں انہوں  نے کہا کہ فروری 2022 میں یوکرین میں بحران کے مکمل طور پر بڑھنے کے بعد سے  تنازعے کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں ، بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے،  تباہی ہوئی ہے ، جس سے سنگین انسانی بحران پیدا ہوا ہے اور اس کے بڑے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں لڑائی  کمی  کے بجائے شدت اختیار کر گئی ہے اور وقتاََ فوقتاََ وحشیانہ حملے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں شدید جانی نقصان ہوا ہے۔ چین کو اس پر شدید تشویش ہے۔ ہم تنازعےکے فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ برد اشت اور تحمل کا مظاہرہ کریں، بین الاقوامی انسانی قوانین کی مؤثر طریقے سے تعمیل کریں اور شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے پر حملوں سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ تنازعات اور تصادم میں کو ئی فاتح نہیں ہو تا اور فوجی طاقت کا استعمال پائیدار امن نہیں لا سکتا۔چین کے دورے پر آئے ایک غیر ملکی رہنما کے ساتھ حالیہ ملاقات میں چینی صدر شی جن پھنگ کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں  نے اس بات پر زور دیا کہ جلد جنگ بندی اور سیاسی تصفیہ تمام فریقوں کے مفاد میں ہے ،ہماری  ترجیح میدان جنگ میں توسیع نہ کرنے، لڑائی میں کوئی اضافہ نہ ہو نے   اور نہ ہی کسی پارٹی کی طرف سے شعلوں کو ہوا دینے  کے تین اصولوں پر عمل کرتے ہوئے صورتحال کو ٹھنڈا کرنا ہے۔  

انہوں  نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر چین نے ہمیشہ کہا ہے کہ تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہئے ، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر عمل کیا جانا چاہئے ، تمام ریاستوں کے جائز سلامتی کے خدشات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے  اور بحران کے پرامن حل کے لئے  تمام سازگار کوششوں کی حمایت کی جانی چاہئے۔

ہم تنازعہ کے فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سیاسی عزم کا مظاہرہ کریں، ایک دوسرے سے  ملیں اور جلد از جلد امن مذاکرات شروع کریں۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ ایک بامقصد اور غیر جانبدارانہ موقف کی بنیاد پر لڑائی کے جلد خاتمے کے لیے سازگار حالات پیدا کرے اور اس سلسلے میں فعال کردار ادا کرے۔