ولادی وستوک(شِنہوا)روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے خبردار کیا ہے کہ روس اور امریکہ یوکرین کے تنازعے پر مسلح تصادم کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں تاہم روس اسے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ریابکوف نے کہا کہ روس جانتا تھا کہ یوکرین، امریکہ کی ہدایات کے تحت کام کر رہا ہے جس کے تحت اس نے روس میں اہداف پر حملہ کرنے سمیت کریملن پر ڈرون حملہ کیا جبکہ یوکرین اور امریکہ دونوں کی طرف سے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردیدمضحکہ خیز ہے۔
حالیہ مہینوں میں کشیدگی کے بڑھتے ہوئے خطرے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ یوکرین کو اشتعال انگیزی کی خطرناک کارروائیوں کو انجام دینے کے لیے ایک آلے کے طور پر استعمال کررہا ہے۔
ریابکوف نے کہا کہ روس نے تحمل کے ساتھ امریکہ پر واضح کر دیا کہ مزید کشیدگی ناقابل قبول ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان رابطہ ناگزیر ہے۔