• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یوکرین نے بحیرہ اسود کے روسی اڈے پر حملے کی کوشش کی:روستازترین

August 04, 2023

ماسکو(شِنہوا)روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین کی دو ڈرون کشتیوں نے بحیرہ اسود کی ایک بڑی بندرگاہ نووروسیسک میں روسی بحریہ کے اڈے پر حملہ کرنے کی کوشش کی جنہیں روسی جہازوں نے تباہ کر دیا۔

روسی وزارت دفاع نے جمعہ کو کہا کہ گزشتہ رات یوکرین کی مسلح افواج نے نووروسیسک بحری اڈے پر دو ڈرون کشتیوں کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی جبکہ ان کے حملے کو پسپا کرنے کے دوران ڈرون کشتیوں کو روسی جنگی بحری جہازوں نے دیکھتے ہی تباہ کر دیا۔

نووروسیسک میں ٹینکروں پر تیل لوڈ کرنے والے کیسپین پائپ لائن کنسورشیم نے کہا کہ اس کے بنیادی ڈھانچے کو حملے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا اور تیل کی لوڈنگ معمول کے مطابق جاری ہے تاہم بندرگاہ پر جہازوں کی نقل و حرکت پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔

 کنسورشیم کے پاس ایک ایسا پائپ لائن سسٹم ہے جو قازقستان کو نووروسیسک میں بندرگاہ سے جوڑتا ہے جہاں تیل کو عالمی منڈیوں میں بھیجنے کے لیے ٹینکروں پر لادا جاتا ہے۔