• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

یوکرین میں تربیتی مقاصد کیلئےاپنے فوجی مشیر نہ بھیجنے کی پالیسی برقرار رکھیں گے، امریکہتازترین

June 05, 2024

واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں اپنے فوجی مشیر نہ بھیجنے کی پالیسی برقرار رکھے گا۔

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوین نے یہ بات فرانس جانے کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کہی جہاں امریکی مشیر امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ دوسری جنگ عظیم کے دوران نارمنڈی کے ساحل پر ڈی-ڈے لینڈنگ کی 80 ویں سالگرہ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے، جس کے بعد صدر کا دورہ فرانس ہوگا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوین نے کہا کہ ہم متعدد بار کہہ چکے ہیں ہم یوکرین میں یوکرینیوں کی تربیت کیلئے امریکی فوجی مشیر،فوج یا ٹرینر بھیجنے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ یوکرینی فوجیوں کو یوکرین کے علاقے سے باہر تربیت دینے کی پیشکش کررہا ہے، یہ کام جرمنی میں کیا جا سکتا ہے جہاں یوکرین کے ہزاروں فوجیوں کو مغرب کے تیار کردہ فوجی سازوسامان  کو چلانے کی تربیت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس تربیت کو جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے کیلئے تیار ہیں۔