کیف(شِنہوا)یوکرین کے وزیر اعظم ڈینیز شمیہال نے کہا ہے کہ ملک کو اپنے شراکت داروں کی جانب سے طویل المدتی امداد کی مد میں 115 ارب ڈالر حاصل ہونے کی توقع ہے۔
شمیہال نے جمعرات کو کہا کہ اس سال یوکرین کو تیزی سے تعمیر نو کے منصوبوں کے لیے 14 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیف ضروری فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
یوکرینی وزیر اعظم نے امریکہ، یورپی یونین، عالمی بینک، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور گروپ آف سیون کے ممالک کو یوکرین کی مدد کرنے والے کلیدی شراکت دارقراردیا۔