ماسکو(شِنہوا)روس نے یوکرین کو یورینیم سے آلودہ گولے فراہم کرنے کے امریکی منصوبے کے ممکنہ ماحولیاتی اور زرعی اثرات کے بارے میں خبردار کیاہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے گزشتہ روز سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے دوران کہا کہ جنگ میں تابکار مواد استعمال کرنے سے آلودگی پھیل سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خطے سے اپنی دوری کو دیکھتے ہوئے، امریکہ نے اپنے اس فیصلے کے نقصان دہ اثرات کو نظر انداز کیا ہے۔ امریکی میڈیا کی ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ وائٹ ہاس یورینیم سے آلودہ ٹینکوں کے گولے یوکرین کو فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔