• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کروکس سٹی ہال دہشت گرد حملے میں ملوث ہے، روستازترین

May 24, 2024

ماسکو(شِنہوا) روس  نے ماسکو کے مضافاتی علاقے کروکس سٹی ہال میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے براہ راست ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

روس کی فیڈرل سیکورٹی سروس کے ڈائریکٹر الیگزینڈربورٹنیکوف نے جمعہ کو کرغزستان کے شہر بشکیک میں آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ کی سیکورٹی ایجنسیوں اور سپیشل سروسز کے سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں  کہا کہ کروکس سٹی ہال کے دہشت گرد حملے میں یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس براہ راست ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں، لیکن میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کا اس حملے سے براہ راست تعلق ہے۔

بورٹنیکوف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس جرم کی تمام وجوہات کا تعین کیا جائے گا اور اس میں ملوث ہر شخص سزا سے نہیں بچ سکے گا۔

رواں سال 22 مارچ کو ماسکو کے کروکس سٹی ہال کنسرٹ کے مقام پر فائرنگ اور بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے کم از کم 144 افراد ہلاک اور 551 زخمی ہوئے تھے۔