بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ یوکرین بحران کے حوالے سے اس وقت سب سے اہم چیز اور سب سے زیادہ حقیقت پسندانہ ہدف کشیدگی کو جلد سے جلد کم کرنا ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ہنگری کے وزیر برائے امور خارجہ و تجارت پیٹر سیجارتو کے ساتھ فون پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ہنگری کے وزیر خارجہ نے وانگ کو موجودہ صورتحال بالخصوص یوکرین بحران کے ساتھ ساتھ ہنگری کی حالیہ متعلقہ کوششوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چین امن کے فروغ کی حمایت کرنے والی ایک اہم قوت ہے۔
سیجارتو نے کہا کہ ہنگری چین کے ساتھ مل کر تنازعہ کو بڑھنے سے روکنے اور سیاسی تصفیے کے لیے سازگار حالات پید اکرنےکے لیے تیار ہے۔
اس موقع پروانگ نے کہا کہ ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا جس کے دوران صدرشی جن پھنگ نے ان سے امن کے حوالے سے اہم امور پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی اعتماد اور دوستی اور نئے دور کے لیے ہمہ موسمی چین-ہنگری جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا اظہار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہنگری نے امن کے لیے ثالث کا تعمیری کردار ادا کیا ہے۔