ماسکو(شِنہوا)یوکرین نے روس کی ایک تیل کی تنصیب کو متعدد ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں تنصیب میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔
ایک مقامی اہلکار نے اتوار کو بتایا کہ یوکرینی ڈرونزنے روس کےعلاقے کراسنودار میں واقع سلاویانسک آئل ریفائنری کوہدف بنایا ہے۔
سلاویانسک ضلع ،جہاں تیل صاف کرنے کا کارخانہ واقع ہے،کے سربراہ رومن سنیاگووسکی نے سلاویانسک ایمرجنسی ڈسپیچ اینڈ ڈیزاسٹر سروسز (ای ڈی ڈی ایس) کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈرونزکو مار گرایا گیاہے تاہم ان کے گرنے والے ملبے سے آگ بھڑک اٹھی۔
ای ڈی ڈی ایس نے کہا "علی الصبح 3 بجے کے قریب کئی ڈرونز نے سلاویانسک تیل کی تنصیب پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم ڈرونز کومار گرایا گیاتاہم ان میں سے ایک کےگرنے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔"
اس حملے کے نتیجے میں ایک کارکن ہلاک ہوگیا۔مقامی حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔