• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یوکرین کے سابق سیاستدان ماسکو کے قریب قتلتازترین

December 07, 2023

ماسکو (شِنہوا) یوکرین کی پارلیمنٹ کے سابق رکن ایلیا کیف کو ماسکو کے قریب ایک ہوٹل کے پارک میں قتل کردیا گیا۔

ایک نامعلوم حملہ آور نے کیف کو سائلینسر لگی شارٹ بیرل گن سے قتل کیا۔ خبر رساں ادارے تاس کے مطابق ان کی لاش ہوٹل کے پارک سے ملی جہاں وہ قیام پذیر تھے۔

سرکاری خبر رساں ادارے آر آئی اے نووستی کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع میں ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی یو آر) نے کیف کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ 

جی یو آر کے ترجمان آندرے یوسف نے ٹیلی ویژن پر سیاست دان کے قتل میں جی یو آر کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

ماسکو ریجن کے تفتیش کاروں نے ضلع اوڈنٹسوو کے دیہات سوپونیوو کے ایک ہوٹل سے کیف کی لاش ملنے کے بعد قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس افسران جائے وقوع پر تفتیش کرکے تمام شواہد  کا جائزہ لے رہے ہیں انہوں  نے نگراں کیمروں سے ریکارڈنگ بھی تحویل میں لے لی ہے۔

کیف  2019 میں یوکرین کی صدارتی دوڑ میں شامل تھے تاہم بعد میں انہوں نے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔ بعدازیں وہ یوکرین کی پارلیمنٹ ورکھوونا راڈا کے رکن منتخب ہوئے اور قومی سلامتی و دفاع کی کمیٹی کے رکن بن گئے۔

کیف کو 2022 میں یوکرین کے مرکزی الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے محروم کردیا تھا نومبر 2023 میں ان کی غیرموجودگی پر ان پر غداری کا مقدمہ چلا اور  14 برس قید کی سزا سنا کر جائیداد ضبط کرلی گئی تھی۔