• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یوکرین بحران کا واحد حل حقیقت پسندانہ مذاکرات ہیں:چینتازترین

January 18, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ یوکرین بحران کو حل کرنے کا واحد حقیقت پسندانہ طریقہ مذاکرات ہیں۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے یوکرین کے بارے میں سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہا کہ بات چیت اور مذاکرات ہی بحران کو حل کرنے کا واحد حقیقت پسندانہ اور قابل عمل طریقہ ہے۔ چینی ایلچی نے کہا کہ یوکرین میں بحران شروع ہونے کے بعد سے، تمام محاذوں پر مسائل ابھرے ہیں اور مذاہب، ثقافتوں اور معاشروں کے درمیان تصادم اور تنازعات گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ تنازعات کا طول ہونا، ان میں توسیع اور پیچیدگی دونوں ممالک کے لیے انتہا کو پہنچ گئی ہے اور یہ کہ تنازعہ اور تصادم میں کسی کی فتح نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ کہ چین کو امید ہے کہ تمام متعلقہ فریق معقولیت اور تحمل کا مظاہرہ کریں گے، بات چیت کریں گے اور سیاسی طریقوں سے مشترکہ سیکورٹی خدشات کو حل کرنے کے لیے خود کو آمادہ کریں گے۔