• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یوکرین آئندہ ہفتوں میں آئی ایم ایف سے 15 ارب 60 کروڑڈالرکا پروگرام حاصل کرنے کیلئے پرامیدتازترین

March 23, 2023

کیف(شِنہوا)یوکرین کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اسے توقع ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ آئندہ چند ہفتوں میں یوکرین کے لیے15 ارب60 کروڑڈالرمالیت کے ایک نئے پروگرام کی منظوری دے گا۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرینی حکام اور آئی ایم ایف کے ماہرین پہلے ہی اس پروگرام پر عملے کی سطح پر معاہدہ کر چکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 48 ماہ کے توسیعی فنڈ کی سہولت (ای ایف ایف) کے انتظام میں یوکرین کی اقتصادی بحالی میں معاونت کے لیے  بڑی اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کا ایک مجموعہ شامل ہے۔

گیون گرے کی سربراہی میں آئی ایم ایف مشن نے 8 سے 15 مارچ تک پولینڈ کے  وارسا میں نئے پروگرام پر یوکرینی حکام کے ساتھ بات چیت کی۔