• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

یوگنڈامیں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ایبولا سے متاثرتازترین

October 24, 2022

کمپالا(شِنہوا)یوگنڈاکے دارالحکومت کمپالا میں 2 دن کے دوران ایبولا ٹیسٹ کے 9 مثبت نتائج میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی شامل ہیں۔

وزیر صحت روتھ آسینگ نے پیر کے روز ٹویٹ کیا کہ ایک ہی خاندان کے 7 افراد کا تعلق کمپالا کے مضافاتی علاقے مسانفو سے ہے جبکہ ایک طبی اہلکار سمیت دیگر 2 کیسز کمپالا میٹروپولیٹن کےمضافاتی علاقہ سیگوکو سے سامنے آئے ہیں۔ آسینگ نے بتایا کہ یہ تمام افراد مرنیوالےایک مثبت کیسز کے ساتھ رابطے میں تھے۔

وزیرنے کہا کہ اس سے دارالحکومت میں مثبت کیسوں کی مجموعی تعداد 14 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

وزیر نے کہا کہ یوگنڈا کے ساتھیو آئیے محتاط رہیں ، اگر آپ کا کسی متاثرہ شخص سے رابطہ ہوا ہے یاآپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس کا رابطہ ہوا ہے تو خود اطلاع دیں اور ایبولا کےخاتمے کیلئے تعاون کریں۔

وزارت صحت کی جانب سے22 اکتوبر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 20 ستمبر کو ملک میں بیماری کے آغازسے لیکر اب تک 75 مثبت کیسز اور 28 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔