• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یوگنڈا، ہواوے کی جا نب سے مقامی لوگوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لئے موبائل آئی سی ٹی مرکز کا آغازتازترین

October 05, 2023

کمپالا(شِنہوا) چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے  یوگنڈا کے مشرقی دیہی علاقے میں ڈیجی ٹرک کے نام سے موبائل آئی سی ٹی مرکز لانچ کیا ہے تاکہ نوجوانوں، کسانوں اور مقامی ضلعی افسران کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔

 کٹاکوی ضلع میں منصوبے کے آغاز کے دوران  یوگنڈا کی نائب صدر جیسیکا الوپو نے کہا کہ یہ پروگرام چھوٹے کاروباری مالکان کو علاقائی و قومی تجارت میں حصہ لینے کے قابل بنانے کے لئے روزگار کے پائیدار مواقع پیدا کرے گا۔

انہوں نے  ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی مئو ثر انسانی سرمائے کی ترقی کے کلیدی محرکات میں سے ایک ہے۔

الوپو نے کسانوں، نوجوانوں، خواتین اور بزرگوں کے لئے انفارمیشن، کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کو قابل رسائی بنانے پر ہواوے کی تعریف کی۔

 انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہو ئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا اشتراک کریں ۔انہوں نے ہواوے یوگنڈا کو یوگنڈا کی تبدیلی میں ایک اسٹریٹجک اور اہم شراکت دار کے طور پر تسلیم کیا۔