کمپالا(شِنہوا)یوگنڈاکے مغربی ضلع کاسیسی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرنیوالے افراد کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔
ریڈ کراس سوسائٹی یوگنڈا (یو آر سی ایس) نے بدھ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ روکوکی سب کاؤنٹی کے گاؤں کاسیکا میں لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے سے متاثرہ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
یو آر سی ایس کےمطابق لینڈ سلائیڈنگ منگل کی رات ہونیوالی شدید بارش کے باعث ہوئی۔
امدادی ایجنسی نے اس سے قبل کہا تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کچھ گھرانوں کے ملبے تلے دب جانے کا خدشہ ہے۔ زخمی ہونیوالے 6 افراد کو بلدیہ کاسیسی کے سینٹ پال ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یوگنڈا کے مغربی علاقے کو اس وقت شدید بارشوں کا سامنا ہے جس کے وجہ سے حالیہ دنوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جن سے جانی نقصان ، گھر اور فصلیں تباہ ہورہی ہیں۔
ہفتہ کے روز ہمسایہ ضلع بونڈی بوگیو میں شدید بارش کے باعث ہونیوالی لینڈ سلائیڈنگ سے 4 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔