کمپالا(شِنہوا) یوگنڈا میں ایبولا وائرس سے گزشتہ چارروزمیں پانچ نئی اموات کے بعد ملک میں اس وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے تازہ ترین اعدادوشمار میں بتایا کہ دو نئے مصدقہ کیسزریکارڈ کیے جانے کے بعد تصدیق شدہ کیسوں کی مجموعی تعداد بھی 60 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس وبا سے مجموعی طور پر 24 مریض صحت یاب جبکہ اسپتالوں میں زیرعلاج کیسز کی تعداد 11 ہے۔ 20 ستمبر کو مرکزی ضلع مبیندے میں اس وبا کے پہلے کیس کی تشخیص کے بعد سے ملک مہلک ایبولا کی بیماری سے دوچار ہے۔