• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

یوگنڈا میں ایبولا کےباعث 65 طبی اہلکاروں کو قرنطینہ کر دیا گیاتازترین

October 05, 2022

کمپالا(شِنہوا)یوگنڈامیں ایبولا کیسز کے ساتھ رابطے میں آنے کے بعد کم از کم 65 طبی اہلکاروں کوقرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان ایمانوئل آئن بیونا نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ متاثرہ اہلکاروں میں سے کچھ 21 دن تک گھر پر ہی رہیں گے۔

 

یوگنڈا کے ضلع مبیندےکے علاقائی ہسپتال میں ایک طبی اہلکار ایبولا علاج کے مرکز میں جراثیم کشی کر رہاہے۔(شِنہوا)

 

آئن بیونا نے کہا کہ ہم21 دن کیلئے ان کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ ہمارا خیال ہے کہ وہ ایبولا کے مشتبہ کیسوں کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ وہ الگ تھلگ لیکن اپنے گھروں پرہیں اور صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔