• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں ہائی ایبولا ریسپانس الرٹ جاریتازترین

October 17, 2022

کمپالا(شِنہوا) یوگنڈا میں ایبولا کی بیماری پر قابوپانے کی کوششوں کے تحت ملک کے صدر یوویری موسیوینی نے دارالحکومت کمپالا میں ہائی ایبولا ریسپانس الرٹ جاری کردیا۔

موسیوینی نے پیر کو ایک ٹویٹ میں بتایا کہ وبا کے مرکزی علاقے مبیندے سے کمپالا آنے والے دو کیسز کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ان کیسز سے رابطے میں رہنے والوں میں انفیکشن کا خطرہ ہے۔

موسیوینی نے کہا کہ دارالحکومت میں جن دو کیسزکے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں وہ ضلع مبیندے سے آئے تھے اور ان کے کیسز کا شمارمبیندے میں ہی کیا جائے گا، تاہم ان دو کیسوں کے رابطوں اور انفیکشن کے خطرات کی وجہ سے وہ کمپالا شہر کو ردعمل موڈ کے طور پر مکمل طور پر متحرک کرنے کی ہدایت کررہے ہیں۔

اس سے قبل صدر موسیوینی نے ملک میں اس بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے  ہفتہ کو  مبیندے اور کسنڈا اضلاع میں 21 دن کا لاک ڈاؤن اور رات کا کرفیو نافذ کیا تھا۔