بیجنگ(شِنہوا) اقوام متحدہ نے ایچ آئی وی/ایڈز کے خلاف جنگ اور اس کے خاتمے کے لیے چین کے مضبوط عزم کو سراہا ہے۔
اقوام متحدہ کے مشترکہ پروگرام برائے ایچ آئی وی/ایڈز (یو این ایڈز) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر وینی بیانیما نے شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایچ آئی وی/ایڈزکو ختم کرنے کے عزم کا اظہار چین کی اعلیٰ قیادت سے لے کر نچلی سطح کی حکومتوں، اداروں سے لے کر کمیونٹیز اور نجی شعبے تک مختلف سطحوں سے کیا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دینے والی بیانیما نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا ہے،جس کا مقصد ایچ آئی وی/ایڈز کے خلاف تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے مشترکہ اہداف میں پیش رفت کرنا تھا۔
دورے کے دوران، متعلقہ شعبوں میں مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے کے لیے چین اور یو این ایڈز کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
چین کی حکومت اور محکمہ صحت کے اداروں نے گزشتہ برسوں کے دوران ایچ آئی وی/ایڈز کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کو بہت اہمیت دی اور متعدد ایسے اقدامات اٹھائے گئے جن کے نمایاں اثرات سامنے آئے۔
نئے کیسز اور شرح اموات میں سالانہ کمی کے ساتھ ملک میں ایچ آئی وی/ایڈز کوموثرطریقے سے کنٹرول کیا گیا ہے۔