عدن، یمن(شِنہوا) بین الاقوامی سطح پر یمن کی تسلیم شدہ حکومت نے حوثی ملیشیا کے ساتھ برسوں سے جاری فوجی تنازعہ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کے لیے ایک نئی مذاکراتی ٹیم کا تقرر کیا ہے۔
مقامی حکومتی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ حکومت نے وزیر خارجہ احمد عواد بن مبارک کی سربراہی میں 11 رکنی کمیٹی مقرر کی ہے جو آئندہ مدت کے دوران حوثیوں کے ساتھ امن مذاکرات کی منصوبہ بندی کرے گی۔عہدیدار نے بتایا کہ نو تشکیل شدہ کمیٹی کو ملک کی صدارتی قیادت کونسل (پی ایل سی) نے یمن کے جنوبی اور شمالی صوبوں کے عوام کی یکساں نمائندگی کے لیے منتخب کیا ہے۔
عہدیدارنے بتایا کیا کہ آزادی کی حامی جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی) کے سیاستدانوں کو پہلی بار مذاکراتی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔