• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یمن کے متحارب فریق مذاکرات کے لیے لڑائی میں موجود وقفے سے فائدہ اٹھائیں:اقوام متحدہ ایلچیتازترین

January 17, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ نے یمن کے متحارب فریقوں پر زوردیا ہے کہ وہ امن مذاکرات میں پیش رفت کے لیے لڑائی میں موجودہ وقفے سے فائدہ اٹھائیں۔

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہنس گرنڈ برگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے سلامتی کونسل کو  یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے ساتھ اپنی ثالثی کی جاری کوششوں سے متعلق آگاہ کیا،دونوں فریق گزشتہ اکتوبرمیں 6ماہ تک جاری رہنے والی جنگ بندی میں توسیع کرنے میں ناکام رہے تھے۔

ایلچی نے بتایا کہ آٹھ سالہ جنگ ختم کرنے کے لیےعلاقائی اوربین الاقوامی کوششوں میں تیزی آئی ہے، جو کہ تنازع کی رفتار میں "ممکنہ تبدیلی" کا باعث بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن کو ایک ایسے معاہدے کی ضرورت ہے جس میں آگے بڑھنے کے لیے ایک مشترکہ نقطہ نظر شامل ہو، تاکہ اس تنازعے  کو دوبارہ سنگین صورتحال اختیار کرنے سے روکا جاسکا۔ اس لیے میں فریقین پر زور دیتا ہوں کہ وہ بڑے پیمانے پر لڑائی کی عدم موجودگی سے ملنے والے موقع کو بات چیت کے لیے زیادہ سے زیادہ  استعمال کریں۔