• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یمن ، داعش کے 8 مشتبہ افراد گرفتارتازترین

May 28, 2023

عدن، یمن (شِنہوا) یمن کی سیکیورٹی فورسز نے جنوبی صوبہ لہج  میں داعش سے منسلک 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہفتہ کے روز پریس کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے رات گئے صوبہ لہج  کے علاقے یافیہ میں ایک آپریشن کے دوران داعش کے 8رکنی دہشت گرد گروپ کو گرفتار کیا جس میں چار غیر ملکی جنگجو بھی شامل تھے۔

بیان کے مطابق گرفتار کیے گئے تمام 8 افراد نے داعش سے تعلق کا اعتراف کیا ہے۔

یمن میں برسوں سے جاری فوجی تنازعے کے درمیان جنوبی علاقوں میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور دہشت گرد عسکریت پسند موجودہ عدم استحکام کا فائدہ اٹھا تے ہوئے اپنے قدم جما رہے ہیں۔

یمن 2014 سے ایک تباہ کن خانہ جنگی میں الجھا ہوا ہے اور حوثی باغی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت اور اس کے اتحادیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔