• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ڈیلٹا ایئر لائنز کا امریکہ ۔ چین براہ راست پروازوں میں اضافے کا منصوبہتازترین

August 17, 2023

نیویارک (شِنہوا) امریکی ڈیلٹا ایئر لائنز نے رواں سال کے اختتام پر امریکہ اور چین کے درمیان اپنی پروازوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

ڈیلٹا نے ایک بیان میں کہا کہ  29 اکتوبر سے  ایئرلائن سیٹل سے شنگھائی پوڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لئے یومیہ پروازیں چلائے گی جبکہ ڈیٹرائٹ سے ہفتہ میں تین بار پروازیں چلائی جائیں گی۔

آئندہ مارچ میں ڈیلٹا اپنے لاس اینجلس مرکز سے شنگھائی پوڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لئے ہفتے میں 4  پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کرے گی ۔ اس روٹ پر آخری مر تبہ فروری 2020 میں پرواز چلائی گئی تھی۔

ڈیلٹا ایشیا پیسیفک کے نائب صدر جیف مومو نے بتایا کہ طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ایشیا بحرالکاہل خطے میں مصروف سفری سیزن شروع ہورہا ہے۔ ڈیلٹا ٹیم رواں موسم سرما میں خطے کے مزید مسافروں کا خیرمقدم کرنے کو تیار ہے جو ہر سفر پر ہماری ایوارڈ یافتہ کسٹمر سروس فراہم کر رہی ہے۔