• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ٹیکساس میں سینکڑوں افرادکا مظاہرہ،اے آر-15 طرز کی رائفلز کی فروخت کیلئے عمر بڑھانےکامطالبہتازترین

August 28, 2022

ہیوسٹن(شِنہوا)امریکی ریاست ٹیکساس میں اوولڈے اسکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کے خاندان کے ایک درجن سے زائد افرادسمیت سینکڑوں مظاہرین جمع ہوئے اور اے آر-15 طرز کی رائفلیں خریدنے کے لیے کم از کم عمر بڑھانے پر زور دیا۔ 

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ امریکہ کی جنوب وسطی ریاست ٹیکساس بندوق کے تشدد کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔ 

مئی میں اوولڈے کے روب ایلیمنٹری اسکول میں ایک 18 سالہ بندوق بردار نے قانونی طور پر خریدی گئی اے آر- 15 طرز کی رائفل کا استعمال کرتے ہوئے 19 بچوں اور 2 اساتذہ کو ہلاک کردیا تھا۔ پورے امریکہ میں نیا تعلیمی سال شروع ہوتے ہی کیمپس سیفٹی کے حوالے سے خدشات برقرار ہیں۔ 

ریاست کے کیپیٹل کے باہر، والدین اورگن سیفٹی کے حامیوں نے گورنر گریگ ایبٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹیکساس قانون ساز کا خصوصی اجلاس بلائیں تاکہ فلوریڈا، کیلیفورنیا اور نیویارک کی طرز پر ان ہتھیاروں کی خریداری کی عمر 18 سے بڑھا کر 21 سال کی جائے۔