• Columbus, Unknown
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ٹیکنالوجی کی ناکہ بندی میں شمولیت کے لئے دیگر ممالک پرامریکی دباؤ، چین کی مذمتتازترین

November 08, 2022

بیجنگ (شِںہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے چین کو جدید چپ ٹیکنالوجی کی فراہمی روکنے بارےجاپان اور ہا لینڈ پر دباؤ ڈالنے کی امریکی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 امریکی اقدام بارے سوال پر  ژاؤ نے معمول کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ  ایک کشادہ اور ایماندار بڑا ملک اس طر یقے سے کام نہیں کر تا ۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے کہ امریکہ اپنی ریاستی طاقت اور ٹیکنالوجی کے فوائد کا غلط استعمال کرتا ہے اور اپنے اتحادیوں کو معاشی طور پر مجبور کرتا ہے تاکہ وہ اپنے بالادست اور خود غرض مفادات کو برقرار رکھ سکے۔

ژاؤ نے کہا کہ امریکہ ٹیکنالوجی اور تجارتی امور پر سیاست کرتا ہے اور انہیں اپنے نظریات پر مبنی ہتھیار بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا واضح طورپر دیکھ رہی ہے کہ امریکہ کیا کررہا ہے۔ جو کوئی بھی دوسروں کا راستہ روکنے کی کوشش کرے گا ،اس کا اپنا راستہ ہی بند ہوگا ۔

انہوں نے متعلقہ فریقین پرزوردیا کہ وہ ایک معروضی اور منصفانہ موقف اختیار کریں، اپنے طویل مدتی مفادات اور بین الاقوامی برادری کے بنیادی مفادات کو نگاہ میں رکھتے ہوئے درست اور آزادانہ نتائج پر پہنچیں۔