• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ہیضے اور گینگ تشدد کے باعث ہیٹی کو سنگین صورتحال کا سامنا ہے: اقوام متحدہتازترین

October 12, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے چیف ترجمان سٹیفن دوجارک نے  کہا ہے کہ ہیضے کی وباء اور گینگ کی صورت میں تشدد کے واقعات سے ہیٹی کو سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔

دوجارک نے ایک باقاعدہ بریفنگ میں کہا کہ سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے، ہمیں مطلوبہ رسائی حاصل نہیں اور ہیٹی میں صورتحال کافی سنگین ہے، گینگز کی کارروائیاں اس وباء کے متاثرین تک امداد کی فراہمی میں ہمارے لیے رکاوٹ بن رہی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اسی وجہ سے  سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گزشتہ دنوں سلامتی کونسل کو ایک خط بھیجا جس میں تشدد پر قابو پانے اور ہیضے کی وبا کے متاثرین تک امداد کی فراہمی کے لیے خصوصی مسلح فورس کا مطالبہ کیا گیا۔ گوتریس نے امید ظاہر کی کہ ہیٹی کے عوام  کی خاطر  اقوام متحدہ کے رکن ممالک بشمول سلامتی کونسل کے ارکان  فوری طور پر متحرک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو ایک ایسی فورس کی ضرورت ہے جو ہیٹی کے حکام کو سیکورٹی کی صورتحال سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہاں  بندرگاہ مسلسل بند ہے، جس کی وجہ سے ہم امداد بندرگاہ سے باہر لانے، ترسیل اور آگے تقسیم نہیں کرسکتے۔