• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یچ کے ایس اے آرحکومت نے ہانگ کانگ کی صورتحال سے متعلق امریکی اور برطانوی سیاستدانوں کے گمراہ کن بیانات کو مسترد کردیاتازترین

July 01, 2023

ہانگ کانگ (شِنہوا )چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے "ایک ملک، دو نظام"  اور ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کے نفاذسے متعلق امریکی اور برطانوی سیاست دانوں کی اشتعال انگیز بہتان بازی اور الزام تراشی پرسخت اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیاہے۔    ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ امریکی سینیٹ کے بعض ارکان نے حال ہی میں ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کی 26 ویں سالگرہ اور ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ کی تیسری سالگرہ کے موقع پر ایک بیان کے ذریعے اور برطانوی پارلیمنٹ کے دارالعوام میں تیسری سالگرہ کے موقع پر بحث میں گمراہ کن اظہار خیال کیا گیا۔   ترجمان نے کہا کہ امریکی اور برطانوی سیاست دان  جان بوجھ کر سیاست کو قانون کی بالادستی سے بالاتر رکھنا چاہتے ہیں۔ ہانگ کانگ میں قانون پر مبنی حکمرانی میں مداخلت اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ساتھ اس کی خوشحالی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے نفرت انگیز سیاسی چالوں کے ذریعے ان کی کوششوں سے صرف ان کی اپنی کمزوریاں اور ناقص دلائل بے نقاب ہوں گے اور یہ ناکامی سے دوچار ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ  ان سیاست دانوں نے ایک بار پھر ان کاموں اور سرگرمیوں کو نظر انداز کیا جنہوں نے ہانگ کانگ کے معاشرے، معیشت اور کاروباری ماحول کو2019 کے "سیاہ پوش تشدد" اور ہانگ کانگ میں "رنگین انقلاب" کے ورژن میں شدید نقصان پہنچایا۔