• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ڈی پی پی آبنائے پار تبادلوں میں رکاوٹ کھڑی کرنے میں حق بجانب نہیں : ترجمان چینی مین لینڈتازترین

June 15, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کی ترجمان نے تائیوان کی مین لینڈ امور سے متعلقہ اتھارٹی کو جزیرے کے شہری گروپوں کو 15ویں آبنائے فورم کی مشترکہ میزبانی سے روکنے اور آبنائے پار تبادلوں میں تائیوان کے لوگوں کی شمولیت کو محدود کرنے پر آڑے ہاتھوں لیاہے۔ ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی)حکام کے غیر منصفانہ اقدام کی مذمت اورمسلسل کئی سالوں سے منعقد ہونے والے اس فورم کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے اس کے غیر ضروری بہانوں پر شک کا اظہار کیاہے جوعوامی تبادلوں کے لیے آبنائے پار سرگرمی ہے۔ ژو نے کہا کہ ڈی پی پی حکام نے فورم میں شہری گروپوں کی شرکت کو "قانون شکنی" قرار دینے کی دھمکی بھی دی، جو تائیوان کے لوگوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ڈی پی پی اتھارٹی حکام کے مخالفانہ اقدامات کرتے ہوئے سب اچھا کا راگ الاپ رہی ہے۔