• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ڈی پی آر کے کا نئے نیویگیشن سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہتازترین

May 18, 2024

سیول(شِنہوا) عوامی جمہوریہ  کوریا (ڈی پی آر کے) نے اپنے مشرقی سمندر میں نئے خود مختار نیوی گیشن سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیاہے۔ سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے)کی رپورٹ کے مطابق تجربے سے خود مختار نیویگیشن سسٹم کی درستگی اور قابل بھروسہ ہونے کی جانچ کی گئی۔ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور ڈی پی آر کے کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ ان نے  تجربے کی نگرانی کی اور خود مختار نیویگیشن سسٹم کی ملک کے اندر تیاری اور اس کو متعارف کراتے ہوئے عسکری اہمیت کے حامل اس  تزویراتی اثاثے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 کم نے اسی روز بڑے ہتھیاروں اور آلات کی تیاری کے ذمہ دار دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے نئے جدید ہتھیاروں اور آلات کی ٹیکنالوجیز کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اس ادارے کی  "قابل ذکر پیش رفت" پر خوشی کا اظہار کیا۔