پیونگ یانگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین لی ہونگ ژونگ نے عوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آر کے) کی دعوت پر پارٹی اور حکومتی نمائندوں کے وفد کے سربراہ کی حیثیت سے 26 جولائی سے ڈی پی آر کے کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ورکرز پارٹی آف کوریا (ڈبلیو پی کے) کے جنرل سیکرٹری اور ڈی پی آر کے کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ ان نے لی سے ملاقات کی۔ لی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری صدر شی جن پھنگ کا ایک خط کم جونگ ان کے حوالے کیا۔ خط میں صدر شی نے بتایا کہ 70 سال قبل چینی عوامی رضاکاروں (سی پی وی ) نے ڈی پی آر کے کے عوام اور فوج کے ساتھ مل کر امریکی جارحیت کا مقابلہ اور کوریا کی مدد کے ساتھ ایک عظیم فتح حاصل کی اور خون کے ذریعے ایک عظیم دوستی کا رشتہ قائم کیا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑا کہ بین الاقوامی حالات کیسے تبدیل ہوئے، چین-ڈی پی آرکے تعلقات کو برقرار رکھنے، مضبوط کرنے اور ترقی دینے کے لیے سی پی سی اور چینی حکومت کی ہمیشہ غیر متزلزل پالیسی رہی ہے۔
حالیہ برسوں میں شی اور کم کی پانچ بار ملاقات جس سے چین-ڈی پی آر کے تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ،کا ذکر کرتے ہوئے لی نے کہا کہ چین دونوں جماعتوں کے اعلیٰ رہنماؤں اور دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، رابطوں اور تبادلوں کو مضبوط بنانے،عملی تعاون کو آگے بڑھانے،چین-ڈی پی آر کے تعلقات کی مضبوط اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے اورجزیرہ نما اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔