سیول(شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے اعلیٰ رہنما نے اسٹریٹجک میزائل لانچ کرنے والی گاڑیاں تیارکرنے والی فیکٹری کا معائنہ کیا ہے۔
کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے جمعہ کوبتایاکہ کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور ڈی پی آر کے کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ اُن نے بڑے اسٹریٹجک میزائل لانچ کرنے والی گاڑیاں اور دیگر فوجی گاڑیاں تیار کرنے والی فیکٹری میں پیداواری عمل کا معائنہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق،کم نے جزیرہ نما کی سنگین صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے، ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں فیکٹری کی اہم حیثیت اور کردارکو سراہا۔