• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ڈی آر کانگو میں چینی امن دستے کو اقوام متحدہ امن میڈل سے نواز دیا گیاتازترین

July 26, 2023

بوکاوو،کانگو (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے استحکام مشن(ایم او این یوایس سی او) کے 26ویں چینی امن دستے کو یو این پیس میڈل سے نوازا گیا۔ ایوارڈ دینے کی تقریب مشرقی صوبے جنوبی کیوو کے دارالحکومت بوکاو کے مضافات میں چینی دستے کی انجینئرنگ کمپنی کے کیمپ میں منعقد ہوئی۔ایم او این یوایس سی او  کے جنوبی سیکٹر کے قائم مقام کمانڈر محمد وقار نجیب نے کہا کہ چینی امن فوجیوں نے اپنے سے پہلے آںے والوں کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی روایت کو مکمل طور پربرقراررکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب سے چینی امن دستوں کا پہلا گروپ اپریل 2003 میں کانگو میں تعینات کیا گیا ، انہوں نے مقامی امن اور ترقی کے لیے ضروری لاتعداد مشنز کو مکمل کرکے اپنے فرائض انجام دیے ہیں۔کمانڈر نے میڈیکل کمپنی کے زیر انتظام لیول-II اسپتال کو چلانے کے ساتھ ساتھ  خاص طور پر صوبے کے سیلاب زدہ کالھے علاقے میں دریائے لوزیرا پر ایک عارضی پل کا حوالہ دیا، جسے حال ہی میں انجینئرنگ کمپنی نے مکمل کیا ہے۔