• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

حزب اللہ کے اسرائیل پر درجنوں راکٹ حملےتازترین

August 04, 2024

بیروت(شِنہوا)حزب اللہ نے کہا ہے کہ  جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے کے جواب میں  اسرائیل کے شمالی علاقے پر درجنوں کتیوشا راکٹ داغے گئے ہیں۔

آن لائن شیئر کی گئی ویڈیوز میں اسرائیلی میزائیل دفاعی نظام آئرن ڈوم کی طرف سے ملک کے شمالی علاقے پر  متعدد میزائیلوں کو روکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

لبنانی فوج کے ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ گزشتہ روز ایک اسرائیلی ڈرون نے جنوب مشرقی گاؤں دیر سریان کے وسط میں ایک چھوٹی سی دکان کو  فضا سے زمین پر مار کرنے والے دو میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک لبنانی لڑکا جاں بحق اور تین بچوں سمیت چھ شہری زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایک اور واقعے میں اسرائیلی ڈرون کے حملے کے نتیجے میں ایک لبنانی شہری زخمی ہوگیا جسے ایمبولینس کے ذریعے سور شہر کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرونز اور جنگی طیاروں نے گزشتہ روز سہ پہر جنوبی لبنان کے پانچ قصبوں اور دیہاتوں پر چھ حملے کیے اور اسرائیلی توپ خانے نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے کے مشرقی اور مغربی سیکٹرز میں آٹھ قصبوں اور دیہاتوں پر 30   گولے داغے۔