صنعاء(شِنہوا) یمن کے حوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز آئزن ہاور پردرست نشانے پر بیلسٹک میزائل داغنے کا دعوی کیا ہے۔
گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ گزشتہ رات امریکی-برطانوی اتحاد کی جانب سے بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہرحدیدہ، دارالحکومت صنعااورجنوب مغربی صوبے تعزمیں حوثیوں کے ٹھکانوں پر کیے گئے متعدد فضائی حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ان کا گروپ بحیرہ احمراور بحیرہ عرب میں خطرے کے تمام ذرائع اور امریکی اور برطانوی اہداف کو نشانہ بنا کریمنی سرزمین پر ہر قسم کی نئی جارحیت کا براہ راست اور فوری جواب دینے سے دریغ نہیں کرے گا۔