• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

حماس کا اسرائیلی فوجی پکڑنے کا اعلان،اسرائیل کی تردیدتازترین

May 26, 2024

غزہ(شِںہوا)حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے جبالیہ کیمپ میں آپریشن کے دوران نا معلوم تعداد میں اسرائیلی فوجیوں کو پکڑنے کا اعلان کیا ہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا  ہے کہ ہمارے جنگجووں نے شمالی غزہ کی پٹی میں ایک پیچیدہ آپریشن میں اسرائیلی فوج  کے ایک گروپ  کو جبالیہ کیمپ میں ایک سرنگ میں گھسایا جہاں انتہائی قریب سے ان کے ساتھ تصادم ہوا  جس کے دوران کچھ اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور باقیوں کوزخمی حالت میں گرفتارکیا گیا۔

حماس کی جانب سے جاری  ویڈیو کلپ میں ایک شخص کو سرنگ میں گھسیٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو  مبینہ طور پر اسرائیلی فوجی ہے، لیکن آزادانہ ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

اس نے ویڈیو میں ہتھیار اور آلات بھی دکھائے گئے ہیں جن کے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ اسرائیلی فوجی کے زیر استعمال تھے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان آویچائی آدرے نے اس دعوے کے ردعمل میں کہا ہے کہ غزہ میں ہمارے  کسی فوجی کو اغوا کرنے کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔