• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

حماس کے سربراہ نے دورہ ایران کی دعوت قبول کر لیتازترین

April 29, 2023

غزہ(شِنہوا) حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے ایران کا جلد دورہ کرنے کی  دعوت قبول کر لی ہے۔

فلسطینی  تنظیم کے  ایک بیان کے مطابق یہ دعوت ہانیہ اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان کے درمیان حالیہ فون کال پر بات چیت کے دوران دی گئی جس میں انہوں نے خطے کی سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

فلسطینی دھڑے خاص طور پر حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔

اسماعیل ہانیہ نے جنوری 2020 میں عراق میں بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے اعلیٰ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے جنازے میں شرکت کے لیے ایران کا دورہ کیا تھا۔