• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس جے این۔ون کوعلیحدہ قسم قرار دیدیاتازترین

December 20, 2023

جنیوا(شِنہوا) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کی  تیزی سے بڑھتی ہوئی جے این۔ون قسم کے پھیلاؤ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قسم  بی اے۔2.86 کی سابقہ قسم سے بالکل مختلف ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ دستیاب شواہد کی بنیاد پرجے این۔ون سے عالمی آبادی کولاحق اضافی خطرہ فی الحال کم  نوعیت کا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ موجودہ ویکسین  جے این۔ون اورکورونا  کی دیگر مختلف اقسام کے باعث شدید بیماری اور موت سے تحفظ فراہم کرنے میں بدستور سود مند ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ صحت  نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تمام دستیاب اوزاروں کا استعمال کرتے ہوئے انفیکشن اور شدید بیماری سے بچنے کے لیے اقدامات کریں اور ہجوم یا خراب ہوادار علاقوں میں ماسک پہنیں، سماجی دوری برقرار رکھیں اور ہوا کی آمد و رفت کوبہتر بنائیں۔