یروشلم(شِنہوا) اسرائیل فوج نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں حماس کے چیف آف سٹاف یٰسین ربیعہ اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
فوج نے پیر کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شمال مغربی رٖفح کے علاقے تل از سلطان میں کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ربیعہ نے مغربی کنارے میں حماس کی تما م سرگرمی کاا نتظام سنبھالا ہوا تھا وہ فنڈز منتقل کرتے تھےاور پورے مغربی کنارے میں حماس کے حملوں کی منصوبہ بندی کرتے تھے۔
بیاں میں کہا گیا ہےکہ ربیعہ نے متعدد قاتلانہ حملے کیے تھے، جن میں 2001 اور 2002 کے حملے بھی شامل تھے جن میں اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔
اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے مغربی کنارے کے ہیڈ کوارٹر کے ایک سینئر اہلکار خالد نگر بھی جاں بحق ہوئے جو مبینہ طور پر مغربی کنارے میں حملوں کی ہدایت دیتے تھے اورغزہ کی پٹی میں حماس کی سرگرمیوں کے لیے فنڈز منتقل کرتے تھے۔