یروشلم(شِنہوا) اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں حماس کے عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں اپنے 9 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
فوج نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فوجی منگل کو اس وقت مارے گئے، جب اسرائیل محصور فلسطینی علاقے میں اپنی زمینی کارروائی میں پیش قدمی کررہاتھا۔ مرنے والوں میں سات کا تعلق گیواتی بریگیڈ جبکہ باقی دو آرمرڈ ڈویژن سے تھے۔
غزہ میں وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیل اور حماس تنازعہ کے آغاز سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 8ہزار525 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق لڑائی میں اسرائیل میں کم از کم1ہزار400 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔